چڑچڑا

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - وہ شخص جس کا مزاج بیماری مفلسی یا کسی اور سبب سے بگڑا ہوا ہو، بدمزاج، غصیل، بدخو، کج خلق، جھونجھلیا۔ "چوہے جی زود رنج ہوگئے تھے بیماری میں انسان کچھ چڑ چڑا ہو ہی جاتا ہے"      ( ١٩٣٦ء، پریم چند، خاک پروانہ، ١٥٤ ) ٢ - [ ٹھگی ]  چھپکلی کی آواز کا شگون۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 186:8)

اشتقاق

اردو زبان کے لفظ 'چڑچڑ' کے ساتھ 'ا' لاحقۂ صفت لگانے سے 'چڑچڑا' بنا اور بطور صفت مذکر استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٥ء میں "فسانہ مبتلا" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - وہ شخص جس کا مزاج بیماری مفلسی یا کسی اور سبب سے بگڑا ہوا ہو، بدمزاج، غصیل، بدخو، کج خلق، جھونجھلیا۔ "چوہے جی زود رنج ہوگئے تھے بیماری میں انسان کچھ چڑ چڑا ہو ہی جاتا ہے"      ( ١٩٣٦ء، پریم چند، خاک پروانہ، ١٥٤ )

اصل لفظ: چڑچڑ
جنس: مذکر