چگنا
قسم کلام: فعل متعدی
معنی
١ - (پرندے کا) دانہ چن چن کر کھانا۔ "پرندوں کے بچوں کو دانہ چگنا اور اڑنا کون سکھاتا ہے۔" ( ١٩٣٢ء، سیرۃ النبی، ٥٥:٤ )
اشتقاق
سنسکرت زبان کے لفظ'چوڑن + کر' سے ماخوذ اردو میں 'چگنا' بنا اور بطور فعل مستعمل ہے۔ ١٨٧٣ء کو "مطلع العجائب" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - (پرندے کا) دانہ چن چن کر کھانا۔ "پرندوں کے بچوں کو دانہ چگنا اور اڑنا کون سکھاتا ہے۔" ( ١٩٣٢ء، سیرۃ النبی، ٥٥:٤ )
اصل لفظ: چوڑن+کر