چھرا

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - چھوٹی چھوٹی گولیاں جو بندوق میں بھر کر چلائی جاتی ہیں سنگ ریزے۔ "چھرے سے . پرندے اور چرندے اور درندے شکار کئے جاتے ہیں"      ( ١٩٥٤ء، حیوانات قرآنی، ١٠١ ) ٢ - [ کہار ]  گوبر، لید وغیرہ۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، منیر، 61)

اشتقاق

سنسکرت زبان کے لفظ 'چکل+کہ' سے ماخوذ 'چھلا' کا تلفظ 'چھر' کے ساتھ الف بطور لاحقۂ صفت لگانے سے 'چھرا' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٤٧ء کو "دیوان قاسم" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - چھوٹی چھوٹی گولیاں جو بندوق میں بھر کر چلائی جاتی ہیں سنگ ریزے۔ "چھرے سے . پرندے اور چرندے اور درندے شکار کئے جاتے ہیں"      ( ١٩٥٤ء، حیوانات قرآنی، ١٠١ )

جنس: مذکر