چھٹانک
قسم کلام: اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
معنی
١ - پانچ تولے یا تقریباً دو اونس کا وزن، سیر کا سولھواں حصہ، (مجازاً) کم، تھوڑا۔ ہے چھتری بھی چپ نہ پٹا ہے نہ بانک ہے پوری بھی خشک لب ہے کہ گی چھ چھٹانک ہے ( ١٩٢١ء، اکبر، گاندھی نامہ، ١٠ )
اشتقاق
سنسکرت زبان کے لفظ 'شٹ +ٹنک' سے ماخوذ 'چھٹانک' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٨٥ء کو "محصنات" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: شٹ+ٹنک