چھڑنا
معنی
١ - کسی چیز یا بات کا شروع ہونا، آغاز ہونا، ابتدا ہونا۔ بے اثر کب رہی داستان وفا جب چھڑی سننے والوں کو نیند آ گئٍ ( ١٩٥٨ء، تارپیراہن، ١١٥ ) ٢ - (نغمہ گیت غزل وغیرہ) گایا جانا، گانا شروع ہونا۔ "ایک غزل ختم ہوئی دوسری شروع ہوئی دوسری گا چکی تیسری چھڑی، کبھی ٹھمری کبھی ٹپا۔" ( ١٨٨٠ء، فسانۂ آزاد، ١٧٣:١ ) ٣ - ساز پر کسی دھن کا بجنا، ساز پر راگ شروع ہونا۔ یورپ میں جس گھڑی حق و باطل کی چھڑ گئی حق خنجر آزمائی پہ مجبور ہو گیا ( ١٩٢٤ء، بانگ درا، ٢٤٢ )
اشتقاق
سنسکرت زبان کے لفظ 'کشپت' سے ماخوذ 'چھیڑنا' کا لازم 'چھڑنا' بنا۔ اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے۔ ١٦٧٨ء کو "کلیات غواصی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
٢ - (نغمہ گیت غزل وغیرہ) گایا جانا، گانا شروع ہونا۔ "ایک غزل ختم ہوئی دوسری شروع ہوئی دوسری گا چکی تیسری چھڑی، کبھی ٹھمری کبھی ٹپا۔" ( ١٨٨٠ء، فسانۂ آزاد، ١٧٣:١ )