چھید

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - سوراخ، رخنہ۔ "اس نے چھید میں چھینی پھنسا کر دروازہ کھول دیا"      ( ١٩٧٠ء، قافلہ شہیدوں کا، ٣٤٥:١ ) ٢ - گڑھا، بِل، (مجازاً) مقعد؛ فرج۔ (فرہنگ آصفیہ)

اشتقاق

سنسکرت زبان کے لفظ 'چھدرن' سے ماخوذ 'چھید' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٧٩ء کو "دیوان شاہ سلطان ثانی (قلمی نسخہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - سوراخ، رخنہ۔ "اس نے چھید میں چھینی پھنسا کر دروازہ کھول دیا"      ( ١٩٧٠ء، قافلہ شہیدوں کا، ٣٤٥:١ )

اصل لفظ: چھدرن
جنس: مذکر