چیخ
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - زور دار آواز جو رنج و غم درد و کرب یا خوف وغیرہ کی حالت میں نکلے زور دار آواز، چلاہٹ۔ نکلی اک خوف و غم میں ڈوبی ہوئی چیخ اٹھے جو فریب زندگی کے پردے ( ١٩٤٧ء، سنبل و سلاسل، ٢١٨ ) ٢ - پرندوں کا بچہ جس کے اڑنے کے پر نہ نکلے ہوں۔ (نوراللغات)
اشتقاق
سنسکرت زبان کے لفظ 'چیت کار' سے ماخوذ 'چیخ' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: چیتکار
جنس: مؤنث