چیلنج

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - للکار، دعوت، مقابلہ، چنوتی۔ "واقعی جامعہ کی فضا ایک طرح کا چیلنج تھی۔"      ( ١٩٨٣ء، خطبات محمود، ٣٣ ) ٢ - سنتری کا پکارنا۔ (جامع اللغات) ٣ - [ قانون ]  اعتراض، کسی جرم کے مرتکب کو جوابدہی کے لیے عدالت میں بلوایا، کسی کارروائی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنا۔ "دو طالبات کے داخلے کو سندھ بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔"      ( ١٩٧٥ء، جنگ، کراچی، ٢٩ جنوری، ٨ )

اشتقاق

انگریزی زبان کا لفظ 'Challenge' عربی رسم الخط کے ساتھ اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٨٤ء کو "تحقیق الجہاد" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - للکار، دعوت، مقابلہ، چنوتی۔ "واقعی جامعہ کی فضا ایک طرح کا چیلنج تھی۔"      ( ١٩٨٣ء، خطبات محمود، ٣٣ ) ٣ - [ قانون ]  اعتراض، کسی جرم کے مرتکب کو جوابدہی کے لیے عدالت میں بلوایا، کسی کارروائی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنا۔ "دو طالبات کے داخلے کو سندھ بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔"      ( ١٩٧٥ء، جنگ، کراچی، ٢٩ جنوری، ٨ )

اصل لفظ: Challenge
جنس: مذکر