ڈائنامائٹ
معنی
١ - ایک پھٹنے والا مادہ جس سے عمارتوں تو منہدم کیا جاتا ہے۔ "جب ڈائنا مائٹ لگایا گیا تو اس کا ایک سرا اس کے دروازے تک آتا تھا۔" ( ١٩٨٧ء، حصار، ٨١ ) ٢ - بھک سے اُڑ جانے کی کیفیت، تیز مزاجی، مشتعل ہو جانے والا مزاج (بطور طنز)۔ "منہ کی کڑوی اور مزاج کی جیسے ڈائنا مائٹ۔" ( ١٩٥٤ء، اپنی موج میں، ١٠٢ )
اشتقاق
انگریزی زبان سے اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٩٩ء میں "محارباتِ مصر و سوڈان" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں