ڈارلنگ

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - پیارا، عزیز، معشوق، محبوب۔ "صرف میرے کمرے میں آتے تھے آتے ہی جان من یا ہلو ڈارلنگ کہہ کر پیار کرتے۔"      ( ١٩٧٤ء، پھر نظر میں پھول مہکے، ١٥٤ )

اشتقاق

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٤ء کو "پھر نظر میں پھول مہکے" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - پیارا، عزیز، معشوق، محبوب۔ "صرف میرے کمرے میں آتے تھے آتے ہی جان من یا ہلو ڈارلنگ کہہ کر پیار کرتے۔"      ( ١٩٧٤ء، پھر نظر میں پھول مہکے، ١٥٤ )

اصل لفظ: Darling