ڈرل

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - قواعد جو اعضا کی ورزش اور جسم کو چاق و چوبند رکھنے کے لیے سپاہیوں یا طلبہ کو کرائی جاتی ہے۔ فوجی ورزش۔ "اب بریگیڈئیر اشتیاق سے آرمی ڈرل کے اسٹائل پر بحث کرنے لگی۔"      ( ١٩٨٤ء، اوکھے لوگ، ١٦ ) ٢ - [ تعلیم ]  مشتق، قواعد، تکرار و تسلسل۔ "تدریس اردو کے سلسلے میں زبانی و تحریری مشقوں اور ڈرل کے ذریعے متعدد کھیل کھیلے جا سکتے ہیں۔"      ( ١٩٧٢ء، تدریسِ اردو، ١٢٩ )

اشتقاق

انگریزی زبان سے اسم ہے۔ جو اُردو میں اصل مفہوم کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٧٧ء کو "رائیڈنگ سکول" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - قواعد جو اعضا کی ورزش اور جسم کو چاق و چوبند رکھنے کے لیے سپاہیوں یا طلبہ کو کرائی جاتی ہے۔ فوجی ورزش۔ "اب بریگیڈئیر اشتیاق سے آرمی ڈرل کے اسٹائل پر بحث کرنے لگی۔"      ( ١٩٨٤ء، اوکھے لوگ، ١٦ ) ٢ - [ تعلیم ]  مشتق، قواعد، تکرار و تسلسل۔ "تدریس اردو کے سلسلے میں زبانی و تحریری مشقوں اور ڈرل کے ذریعے متعدد کھیل کھیلے جا سکتے ہیں۔"      ( ١٩٧٢ء، تدریسِ اردو، ١٢٩ )

اصل لفظ: Drill
جنس: مؤنث