ڈنڈھورا

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - منادی، اعلان، تشہیر (دہل منادی کا جو حکم حاکم سے کسی امر کے اعلان کے واسطے بجاتے ہیں تاکہ ہر شخص اس امر سے آگاہ ہو جائے)۔  دوہائی دیتی ہے بلبل چمن میں شاید گل کی ڈنڈھورا شہر میں ہے، یار گل رخسار کا پھرتا      ( ١٨٦٣ء، دیوان سیر (اکبر آبادی)، ٦ )

اشتقاق

سنسکرت زبان کے اصل لفظ 'ڈھنڈورا' کی ایک املا 'ڈنڈھورا' اردو میں عربی رسم الخط اور اصل معنی کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠١ء کو "آرائش محفل" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر