ڈوئی
معنی
١ - کھانے پکانے کی ضرورت کا، بڑے چمچے کی وضع کا چوبی ظرف جو ہاتھ کی ہتیھلی کے برابر ہوتا ہے، لکڑی کا کفگیر، کفْچہ چوبی۔ "وہ ہانڈی میں ڈوئی پھیر رہی تھی، یہ بات سُن کر اس کا ہاتھ وہیں رُک گیا اور چہرہ پیلا پڑ گیا۔" ( ١٩٨٣ء، ساتواں چراغ، ١٢٥ ) ٢ - کشتی چلانے والا چپو، پتوار، پیڈل، ڈنڈا۔ (پلیٹس، جامع اللغات)
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے جو اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٢١ء میں "خالق باری" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - کھانے پکانے کی ضرورت کا، بڑے چمچے کی وضع کا چوبی ظرف جو ہاتھ کی ہتیھلی کے برابر ہوتا ہے، لکڑی کا کفگیر، کفْچہ چوبی۔ "وہ ہانڈی میں ڈوئی پھیر رہی تھی، یہ بات سُن کر اس کا ہاتھ وہیں رُک گیا اور چہرہ پیلا پڑ گیا۔" ( ١٩٨٣ء، ساتواں چراغ، ١٢٥ )