ڈونگی
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - گہرائی، عمق۔ بہت گہری بہت ڈونگی اتھی وو کہ گرداب بلائے جاں اتھی وو ( ١٧٣٧ء، طالب و موہنی، ٧٤ )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'ڈونگ' کی تانیث 'ڈونگی' اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ اصل معنی اور اصل حالت میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٧ء کو "طالب و موہنی" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مؤنث