ڈگر

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - رستَہ، سڑک۔ "اور ٹیڑے میڑھے پٹے ہوئے راستے سے ہٹا کر سیدھی ڈگر پر لگا دیا ہے۔"      ( ١٩٧٣ء، اندازِ نظر، ١٤٥ ) ٢ - روش، طریقہ، چلن، راستہ۔ "ایک زبان جو عام ڈگر سے مختلف تھی اور اس سے جو الفاظ ادا ہوتے تھے اس کے کئی معنے ہوتے تھے۔"      ( ١٩٨٧ء، حصار، ٧٧ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ڈگ (بمعنی قَدَم) کے آخر پر 'ر' بطور لاحقہ نسبت لگانے سے بنا۔ جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٤٦ء میں "کھیت کرم" میں استعمال ہوتا ہے۔

مثالیں

١ - رستَہ، سڑک۔ "اور ٹیڑے میڑھے پٹے ہوئے راستے سے ہٹا کر سیدھی ڈگر پر لگا دیا ہے۔"      ( ١٩٧٣ء، اندازِ نظر، ١٤٥ ) ٢ - روش، طریقہ، چلن، راستہ۔ "ایک زبان جو عام ڈگر سے مختلف تھی اور اس سے جو الفاظ ادا ہوتے تھے اس کے کئی معنے ہوتے تھے۔"      ( ١٩٨٧ء، حصار، ٧٧ )

اصل لفظ: ڈگ
جنس: مؤنث