ڈھانپنا
قسم کلام: فعل متعدی
معنی
١ - کسی چیز پر کوئی رکھ کر چھپانا، پوشش ڈالنا، ڈھانکنا۔ ڈھانپ دوں سب برہَنہ پیڑوں کو ہر شجر کا لباس بن جاؤں ( ١٩٧١ء، شیشے کے پیراہن، ١٧ )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ مصدر 'ڈھانکنا' کا ایک املا ہے۔ جو اردو میں بطور استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦٠٣ء کو "شرح تمہیداتِ ربانی (ترجمہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔