ڈھونڈ

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - تلاش، جستجو۔ "وہ بڑا ہوا تو ماں کے ساتھ پہاڑوں میں لا گیا یہاں ضحاک کو آخر اس کی خبر لگی، ڈھونڈ ہوئی۔"      ( ١٩٣٤ء، خیال، داستان عجم، ١٦٣ ) ٢ - ہانک، پکار۔ (فرہنگ آصفیہ)

اشتقاق

پراکرت زبان سے ماخوذ فعل 'ڈھونڈنا' کا حاصل مصدر 'ڈھونڈ' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٥٤ء کو "گنج شریف" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - تلاش، جستجو۔ "وہ بڑا ہوا تو ماں کے ساتھ پہاڑوں میں لا گیا یہاں ضحاک کو آخر اس کی خبر لگی، ڈھونڈ ہوئی۔"      ( ١٩٣٤ء، خیال، داستان عجم، ١٦٣ )

اصل لفظ: ڈُھونْڈَنا
جنس: مؤنث