ڈیک

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - جہاز کی کھلی چھت جہاں مسافر کرسیاں ڈال کر بیٹھ جاتے ہیں، عرشہ۔ "کھانا کھانے کے بعد ہم سب ڈیک پر گئے۔"      ( ١٨٨١ء، رسالہ تہذیب الاخلاق، ١٤ ) ٢ - جہاز کا وہ حصہ، عرشہ جہاں سامان اور نچلے درجہ کے مسافر رہتے ہیں۔"تمہارے دادا جہاز کے ڈیک میں بوریوں میں چھپ کر سمندر پار چلے گئے۔"1987ء، حصار، 68 ٣ - کسی مشین، ڈبے یا خانے کی اوپری سطح یا ڈھکنا۔ "ڈیک پر ٹیپ (Tap) کو چلانے کے لیے دو گراریاں ہوتی ہیں۔"      ( ١٩٨٥ء، رنگین ٹیلی ویژن، ١٥٠ )

اشتقاق

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨١ء کو "رسالہ تہذیب الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - جہاز کی کھلی چھت جہاں مسافر کرسیاں ڈال کر بیٹھ جاتے ہیں، عرشہ۔ "کھانا کھانے کے بعد ہم سب ڈیک پر گئے۔"      ( ١٨٨١ء، رسالہ تہذیب الاخلاق، ١٤ ) ٢ - جہاز کا وہ حصہ، عرشہ جہاں سامان اور نچلے درجہ کے مسافر رہتے ہیں۔"تمہارے دادا جہاز کے ڈیک میں بوریوں میں چھپ کر سمندر پار چلے گئے۔"1987ء، حصار، 68 ٣ - کسی مشین، ڈبے یا خانے کی اوپری سطح یا ڈھکنا۔ "ڈیک پر ٹیپ (Tap) کو چلانے کے لیے دو گراریاں ہوتی ہیں۔"      ( ١٩٨٥ء، رنگین ٹیلی ویژن، ١٥٠ )

اصل لفظ: Deck
جنس: مذکر