کابینہ

قسم کلام: اسم جمع

معنی

١ - کسی حکومت کے وزیروں کی جماعت، مجلس وزراء، دارالشوریٰ، باب حکومت۔ "حسب ہدایت خواتین ڈویژن کابینہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں فنانس اینڈ اکاؤنٹ آفیسر کی گریڈ ١٧ میں ایک عارضی آسامی وضع کرنے اور اُسے پر کرنے کے بارے میں صدر پاکستان کی منظوری ارسال خدمت ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، دفتری مراسلات، ١٨ )

اشتقاق

انگریزی زبان میں اصل لفظ 'کیبنٹ' سے ماخوذ اردو زبان میں 'کابینہ' مستعمل ہے۔ اردو میں اصل معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٣٢ء کو "مکاتیب اقبال" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - کسی حکومت کے وزیروں کی جماعت، مجلس وزراء، دارالشوریٰ، باب حکومت۔ "حسب ہدایت خواتین ڈویژن کابینہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں فنانس اینڈ اکاؤنٹ آفیسر کی گریڈ ١٧ میں ایک عارضی آسامی وضع کرنے اور اُسے پر کرنے کے بارے میں صدر پاکستان کی منظوری ارسال خدمت ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، دفتری مراسلات، ١٨ )

اصل لفظ: Cabinet
جنس: مذکر