کاجل
معنی
١ - نباتاتی تیل کے چراغ کا دھواں جو چراغ کے اوپر لٹکے ہوئے ٹھیکرے یا کسی اور چیز پر لے کر (پارکر) یوں ہی یا چکنا کر کے سلائی سے آنکھ میں لگایا جاتا ہے، (مجازاً) سُرمہ۔ تجھے دیکھا ہے ایسے موسموں میں چرا لیتے ہیں جو تاروں سے کاجل ( ١٩٨٤ء، سنمدر، ٣٢ ) ٢ - کاربن۔ "کمرے . کے اندر کاجل (Carbon) کے ذرّات . نظر آئینگے۔" ( ١٩٣١ء، نسیجیات، ٣١:١ )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٠٣ء کو "مثنوی نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
٢ - کاربن۔ "کمرے . کے اندر کاجل (Carbon) کے ذرّات . نظر آئینگے۔" ( ١٩٣١ء، نسیجیات، ٣١:١ )