کارگزاری
معنی
١ - کام کا انجام دینا، کارکردگی، حسن و خوبی کے ساتھ کسی کام کی تکمیل۔ "تیزرفتار کارگزاری کے نقطۂ نظر سے ٹائپ کی اہمیت کا اندازہ بھی کر لیا تھا۔" ( ١٩٨٧ء، اردو کی ترقی میں مولانا ابوالکلام آزاد کا حصہ، ١٠٨ )
اشتقاق
فارسی زبان میں 'کردن' مصدر سے حاصل مصدر 'کار' کے بعد 'گزاردن' مصدر سے مشتق صیغہ امر 'گزار' بطور لاحقہ فاعلی لگا کر اس کے بعد 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٨٧ء کو "سخندانِ فارس" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں