کاشت

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - کھیتی، زراعت۔ "اس نے بڑی شد و مد سے اپنی زمین پر کاشت شروع کی تھی۔"      ( ١٩٨٧ء، حصار، ٢٨ ) ٢ - بوائی، بیج بونا، فصل لگانا۔ "یہ پورب کی سرزمین میں علم کی پہلی کاشت تھی۔"      ( ١٩٤٣ء، حیات شبلی، ١٢ ) ٤ - افزائش نسل، پرورش۔ "جاپان میں جھینگوں کی کاشت کافی بڑے پیمانے پر کی جا رہی ہے۔"      ( ١٩٧٥ء، سمکیات، ٧٣ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٠١ء کو "دیوان جوشش" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مؤنث