کانجی

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - رائی زیرے نمک وغیرہ سے بنا ہوا کھٹا پانی، گاجر مولی وغیرہ کے اچار کا پانی، کھٹا مانڈ۔ کانجی میں بڑے یا پکوڑیاں ڈالی جاتی ہیں۔"      ( ١٩٣٠ء، جامع الغنون، ٧٥:٢ ) ٢ - چاولوں کا کلپ جو کپڑے پر دیا جاتا ہے۔ چاول کا دھوون، چالوں کی پیچ۔ "ہر قسم کے غلے کو ابال کر اس کا اوپر کا پانی لے کر اس سے کانجی بنائی جاتی ہے۔"      ( ١٩٢٦ء، خزائن الادویہ، ٣٦٤:٥ )

اشتقاق

پراکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مؤنث