کاندھا
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - کھوا، شانہ، کندھا، مونڈھا۔ فیضان محبت ہے کہ رحمت کا اشارا کاندھے پہ جو یہ کالی ردا دیکھ رہے ہیں ( ١٩٨٨ء، مرج البحرین، ٩٦ ) ٢ - [ ] کوندھا، بجلی کی چمک۔ دین اسلام تیری تیغ دو دم سے چمکا یا اٹھا قبلے سے دیتا ہوا کاندھا بادل ( ١٨٧٦ء، کلیات نعتِ محسن، ١٢٠ )
اشتقاق
پراکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر