کاہ

قسم کلام: اسم جامد

معنی

١ - کٹی ہوئی سوکھی گھاس، گھاس پھوس، تنکا۔  رنگینئی نظر سے بنی ہے زمیں دلہن زردی اڑی ہے کاہ کی سبزی گیاہ کی      ( ١٩٤٠ء، کلیات بیخود موہانی، ١٣٩ ) ٢ - [ مجازا ]  بے حقیقت۔  ناچیز کاہ ہوں میں ذرا دیکھ بھال کر صدقہ شباب کا نہ مجھے پائمال کر      ( ١٩٢٩ء، مطلع انوار، ٥٨ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مؤنث