کبر
معنی
١ - غرور، تکبر، گھمنڈ، غرّہ، کبرو نخوت۔ "کبر نخوت، جھوٹ، خود پسندی . یہ ساری خصوصیات بیک وقت ہر فرد میں موجود ہوتی ہیں۔" ( ١٩٧٠ء، برش قلم، ١٣٣ ) ٢ - بزرگی، بڑائی، عظمت، شرافت، نجابت۔ (پلیٹس؛ فرہنگ آصفیہ)
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٠٣ء کو "شرح تمہیدات ہمدانی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - غرور، تکبر، گھمنڈ، غرّہ، کبرو نخوت۔ "کبر نخوت، جھوٹ، خود پسندی . یہ ساری خصوصیات بیک وقت ہر فرد میں موجود ہوتی ہیں۔" ( ١٩٧٠ء، برش قلم، ١٣٣ )