کتنا

قسم کلام: متعلق فعل

معنی

١ - کس قدر، کس مقدار میں، انداز یا تعداد کے مطابق۔  آقاؤں کا آقا ہے وہ داتاؤں کا داتا سوچے کوئی کتنا وہ سمجھ میں نہیں آتا      ( ١٩٨٤ء، الحمد، ٢٦ ) ٢ - کسی قدر، قدرے، تھوڑا، نسبتاً کم۔  کیا شور و فغاں نے میری اس کو مضمحل کتنا بہت شوخی شرارت تھی مگر عورت کا دل کتنا      ( ١٩٢١ء، کلیات اکبر، ٣٦٦ ) ٣ - کس حد تک، کہاں تک، بے مفید، کم حیثیت، کس درجہ۔  گردوں سے ایک جادہ رنگین ہے تازمیں شکلِ کماں خمیدہ مگر کتنا دل نشیں      ( ١٩٢٩ء، مطلع انوار، ٩٤ )

اشتقاق

سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔