کدارا
قسم کلام: اسم معرفہ
معنی
١ - [ موسیقی ] دیپک راگ کی ایک راگنی (وقت نصب شب)۔ وفا کِدارا سُنا رہی ہے فضا میں جگنو اڑا رہی ہے ( ١٩٨٠ء، شہرا سدا رنگ، ٢٢ )
اشتقاق
پراکرت زبان سے اور بعض کی رائے میں سنسکرت سے ماخوذ کلمہ ہے جو اردو میں اپنے ماخذ معانی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦٩٧ء کو "دیوان ہاشمی" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر