کربل

قسم کلام: اسم ظرف مکان

معنی

١ - کربلا، عراق میں وہ مقام جہاں حضرت امام حسین علیہ السلام اور انکے رفقا نے شہادت پائی۔       ہوداد خواہ کوئی، کوئی تو تسلی دے امام ملے تو کہیں کشتگانِ کربل کو     رجوع کریں:  کَربَلا ( ١٩٧٥ء، خروشِ خُم، ٨٠ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ کلمہ 'کَرْبلا' کی تخفیف ہے جو اردو میں فارسی کے توسط سے اپنے ماخذ معانی و متداول املا کے ساتھ داخل ہوا۔ بطور اسم مستعمل ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٥٠٣ء کو "نو سرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر