کرک
قسم کلام: اسم صوت
معنی
١ - خوراک میں ریت وغیرہ کی آمیزش جو دانتوں میں آجائے، کرکل۔ "سارے کھانے میں کرک آگئی۔" ( ١٩٦٨ء، ماں جی، ٤٠ )
اشتقاق
حکایت الصوت سے ماخوذ کلمہ 'کِر' کے بعد 'ک' بطور لاحقہ اسمیت لانے سے متشکل ہوا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٧٦٥ء کو "دکھنی انوارِ سہیلی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - خوراک میں ریت وغیرہ کی آمیزش جو دانتوں میں آجائے، کرکل۔ "سارے کھانے میں کرک آگئی۔" ( ١٩٦٨ء، ماں جی، ٤٠ )
اصل لفظ: حکایتالصوت
جنس: مؤنث