کرہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - گول چیز، گولا، گیند۔ "مدارچے ایک کُرے (Sphere) کی شکل کے ہوتے ہیں۔"      ( ١٩٨٠ء، نامیاتی کیمیا، ١٤۔ ) ٢ - [ جغرافیہ ]  روئے زمین کا نقشہ جو گوے کی شکل میں بنایا جاتا ہے، گلوب۔ "اس زمانے کی رصد گاہوں کا سازو سامان . اصطرلاب ، مقیاس الارتفاع اور کرہ پر مشتمل ہوتا تھا۔"      ( ١٩٦١ء، مہ و انجم، ٢٣ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر