کریز

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - پتلون وغیرہ میں استری کرکے بنائی جانے والی شکن، تہ کی شکن۔ "باہوں کی کریزیں بڑی نمایاں، سلوٹ کہیں نام کو نہیں۔"      ( ١٩٨٢ء، غلام عباس، زندگی نقاب چہرے، ١٧٨ ) ٢ - [ کرکٹ ]  وہ لکیر جو بولر کی پوزیشن کی حد مقرر کرتی ہے، نیز وہ لکیر جس کے آگے بیٹس مین یا بلے باز نہیں جا سکتا ورنہ رن آؤٹ ہو جائے گا۔ "ڈاکٹر صاحب نے ہنسی خوشی کریز میں کھڑے ہو کر بلا گھمایا۔"      ( ١٩٨٨ء، قومی زبان، کراچی، اپریل، ١٧ )

اشتقاق

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٧١ء کو "گوئے چوگان انگریزی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - پتلون وغیرہ میں استری کرکے بنائی جانے والی شکن، تہ کی شکن۔ "باہوں کی کریزیں بڑی نمایاں، سلوٹ کہیں نام کو نہیں۔"      ( ١٩٨٢ء، غلام عباس، زندگی نقاب چہرے، ١٧٨ ) ٢ - [ کرکٹ ]  وہ لکیر جو بولر کی پوزیشن کی حد مقرر کرتی ہے، نیز وہ لکیر جس کے آگے بیٹس مین یا بلے باز نہیں جا سکتا ورنہ رن آؤٹ ہو جائے گا۔ "ڈاکٹر صاحب نے ہنسی خوشی کریز میں کھڑے ہو کر بلا گھمایا۔"      ( ١٩٨٨ء، قومی زبان، کراچی، اپریل، ١٧ )

اصل لفظ: Crease
جنس: مؤنث