کسان

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - (زمین میں ہل چلا کر) غلہ اگانے والا، کھیتی باڑی کرنے والا، کاشتکار۔  حسرت سے دیکھتے ہیں سوئے آسماں کسان بادل کا نام کو نظر آتا نہیں نشان      ( ١٩٢٩ء، مطلع انوار، ١٢٦ )

اشتقاق

پراکرت زبان سے ماخوذ کلمہ ہے جو اردو میں اپنے ماخذ معانی اور مذاول ساخت کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٧٤٦ء کو "قصہ مہرافروز و دلبر" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر