کسری

قسم کلام: اسم معرفہ

معنی

١ - شاہانِ عجم کا لقب، بادشاہ، ایران کے قدیم بادشاہوں کا لقب۔  تیری ٹھوکر پر نچھاور قیصروکسریٰ کے تاج تیرے در پر آرہا تھا بادشوں کا خراج      ( ١٩٧٩ء، سلہٹ میں اردو، ٢٣٥ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'خسرو' کا معرب ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر