کشاکش
معنی
١ - کھینچا تانی، چھینا جھپٹی۔ "اقتدار کی کشاکش یا پاور پالیٹکس کے یہ حربے اور چالیں ہماری دیکھتی آنکھوں آج کی دُنیا میں بھی برتے جا رہے ہیں۔" ( ١٩٨٦ء، دنیا کا قدیم ترین ادب، ٤٢١:١ ) ٢ - پریشانی، کشمکش، الجھن۔ "وہ ایک کھاتے پیتے گھرانے کے فرد تھے، جس کو کبھی آلام روزگار کی کشاکش نے بے قرار نہ رکھا تھا۔" ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٥٢٨ ) ٣ - ہاتھا پائی، دست و گریبان ہونا، جھڑپ۔ ابتری، و حشت، تزلزل، طنطنہ، دہشت، فساد دبدبے، گرمی، کشاکش، دغدغے، ہلچل، جہاد ( ١٩٣٣ء، سیف و سبو، ٣٦ ) ٤ - دھکا پیل، دھکم دھکا۔ "ان کے شور و غل سے ایک ہنگامہ برپا تھا۔" ( ١٨٩٢ء، سفر نامہ روم و مصر و شام، شبلی، ٢٩ ) ٥ - (شاذ) کسی چیز کا بار بار ایک جگہ سے دوسری جگہ باہر آنا جانا۔ غل تھا کہ برستی ہوئی آتش نہیں دیکھی یہ کاٹ یہ کس بل یہ کشاکش نہی دیکھی ( ١٨٧٤ء، انیس (نوراللغات) )
اشتقاق
تَکْرار|جَھگْڑا|چَپْقَلِش کَشاکَش
مثالیں
١ - کھینچا تانی، چھینا جھپٹی۔ "اقتدار کی کشاکش یا پاور پالیٹکس کے یہ حربے اور چالیں ہماری دیکھتی آنکھوں آج کی دُنیا میں بھی برتے جا رہے ہیں۔" ( ١٩٨٦ء، دنیا کا قدیم ترین ادب، ٤٢١:١ ) ٢ - پریشانی، کشمکش، الجھن۔ "وہ ایک کھاتے پیتے گھرانے کے فرد تھے، جس کو کبھی آلام روزگار کی کشاکش نے بے قرار نہ رکھا تھا۔" ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٥٢٨ ) ٤ - دھکا پیل، دھکم دھکا۔ "ان کے شور و غل سے ایک ہنگامہ برپا تھا۔" ( ١٨٩٢ء، سفر نامہ روم و مصر و شام، شبلی، ٢٩ )