کشمیر

قسم کلام: اسم علم ( مذکر، مؤنث - واحد )

معنی

١ - ایک مشہور سرسبز و شادب پہاڑی علاقے اور ملک کا نام جو پنجاب کے شمال و مشرق میں واقع ہے اور اپنی بعض غیر معمولی مصنوعات کے لیے مشہور ہے۔  دعویٰ تو بہت کر گئے اس بات کا لیکن لاہور کسی کا ہے نہ کشمیر کسی کی      ( ١٨٦٤ء، دیوان حافظ ہندی، ٨٠ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٦٤ء کو "دیوان حافظ ہندی" میں مستعمل ملتا ہے۔