کشکول
معنی
١ - کاسہ، بھیک مانگنے کا پیالہ، کاسۂ گدائی۔ "ہر بار میری یہ امید فقیر کے کشکول کی طرح خالی ہی واپس آجاتی ہے۔" ( ١٩٨٩ء، خوشبو کے جزیرے، ٣٠ ) ٢ - [ مجازا ] وہ کتاب جس میں مختلف مضامین ایک جاکر دیے گئے ہوں۔ "بعض مصنفین نے کتاب میں مختلف علماء شعراء اور مصنفین کی کتابوں سے لطائف اور ظرائف علمیہ و شعریہ چن چن کر جمع کر دیے اور نام ایسی کتاب کا کشکول رکھا۔" ( ١٩٨٥ء، شاد کی کہانی شاد کی زبانی، ١٠٢ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٤٥ء کو "حکایت سخن سنج" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں