کلاس

قسم کلام: اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )

معنی

١ - اسکول یا کالج وغیرہ کے طلبا کا درجہ، جماعت۔ "پھر ہم کلاس میں چلے گئے۔"      ( ١٩٨٧ء، آخری آدمی، ٤٧ ) ٢ - سینما، ٹرین، جہاز وغیرہ کا درجہ۔  اسٹیشن گور تک ہے یہ فسٹ و سیکنڈ بعد اس کے موافق عمل ہو گا کلاس      ( ١٩٢١ء، کلیاتِ اکبر، ٤٠١:٣ ) ٣ - قسم، نوع۔ "لٹمپر اور ڈائن مچھلی (Agnatha) کلاس سے تعلق رکھتی ہیں۔"      ( ١٩٨٦ء، جنگ، کراچی، ٥ ستمبر، ٥ ) ٤ - طبقہ، جماعت، گروہ۔ "اور لفظ ہے کلاس، مڈل کلاس، اپر کلاس یا کلاس کا نشس نیسں۔"      ( ١٩٧٦ء، ہماری قومی ثقافت، ١٤ )

اشتقاق

انگریزی زبان سے اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٨٣ء کو "مکمل مجموعہ لیکچرز و اسپیچز" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - اسکول یا کالج وغیرہ کے طلبا کا درجہ، جماعت۔ "پھر ہم کلاس میں چلے گئے۔"      ( ١٩٨٧ء، آخری آدمی، ٤٧ ) ٣ - قسم، نوع۔ "لٹمپر اور ڈائن مچھلی (Agnatha) کلاس سے تعلق رکھتی ہیں۔"      ( ١٩٨٦ء، جنگ، کراچی، ٥ ستمبر، ٥ ) ٤ - طبقہ، جماعت، گروہ۔ "اور لفظ ہے کلاس، مڈل کلاس، اپر کلاس یا کلاس کا نشس نیسں۔"      ( ١٩٧٦ء، ہماری قومی ثقافت، ١٤ )

اصل لفظ: Class