کلاسکس

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - قدیم یونانی و لاطینی ادبیات، (کسی بھی زبان کے) ادب عالیہ۔ "قیام پاکستان سے پہلے حیدر آباد دکن میں اس ادارے نے جو ادبی کتابیں شائع کیں، آج انہیں جدید اردو کلاسکس کا درجہ حاصل ہے۔"      ( ١٩٨٨ء، دو ادبی اسکول، ٥ )

اشتقاق

انگریزی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٢٤ء کو "مکتوبات نیاز" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - قدیم یونانی و لاطینی ادبیات، (کسی بھی زبان کے) ادب عالیہ۔ "قیام پاکستان سے پہلے حیدر آباد دکن میں اس ادارے نے جو ادبی کتابیں شائع کیں، آج انہیں جدید اردو کلاسکس کا درجہ حاصل ہے۔"      ( ١٩٨٨ء، دو ادبی اسکول، ٥ )

اصل لفظ: Classics
جنس: مذکر