کلفت

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - رنج، تکلیف، مشقت۔  سب کلفتیں تمام ہوئیں تیرگی چھٹی اس کی جناب میں جو کبھی دیدہ تر گیا      ( ١٩٨٨ء، مرج البحرین، ٥١ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٦٥ء کو "علی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: کلف
جنس: مؤنث