کلنک
معنی
١ - داغ، دھبا، (مجازاً) عیب، رسوائی، تہمت۔ "طلاق کلنک نہیں عیب نہیں جو خاندانوں کو لگ جاتا ہے۔" ( ١٩٨٨ء، ایک محبت سو ڈرامے، ٢٩٩ ) ٢ - [ نباتیات ] بیضہ دان (Ovray) کا وہ حصہ جو زِرِگل کو زرخیزی کے لیے حاصل کرتا ہے، سر بقچہ۔ "آلات دہن پر زرگل لگ جاتا ہے دوسرے پھول کے بیضہ دان (ovary) کے کلنک (Stigma) پر جا گرتا ہے اور اسے زرخیز (Fertilize) کر دیتا ہے اس کے بعد بیضہ دان پھل میں تبدیل ہو جاتا ہے۔" ( ١٩٢٤ء حشرات الارض اور وھیل، ١٣٤ )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٤٣٥ء کو "کدم راؤ پدم راؤ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں