کلوٹا

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - بہت کالے رنگ کا، کالا سیاہ، سیاہ فام، عموماً، کالا کلوٹا، مستعمل (بطور تحقیر بھی مستعمل ہے)۔ "کسی کالی کلُوٹی لنگڑی لولی دُلہن کو اس کے گلے تو منڈھ نہیں دیا جاتا۔"      ( ١٩٨٥ء، مولنا ظفر علیخان بحیثیت صحافی، ١٧٨ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ صفت 'کالا' کی تخفیف 'کل' کے بعد 'وٹا' بطور لاحقۂ تصغیر لگانے سے متشکل ہوا جو اردو میں بطور صفت ہی استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٧٨ء کو "دل فروش" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر