کلپنا
معنی
١ - کوفت میں بسر کرنا، غم کرنا، تڑپنا، دُکھ پانا۔ "سادھو نے اس کا کندھا تھپک کر کہا دیکھا دیکھا من پرسن ہو گیا، کلپنا مٹ گئی، ہرے ہرے ہرے۔" ( ١٩٨٣ء، سفر مینا، ٢٠١ ) ٢ - کوسنا، پیٹنا (کو کے ساتھ)۔ "کیسے تیری جان کو کلپتے ہوں گے۔" ( ١٨٩٩ء، امراؤ جان ادا، ٥١ )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'کلپ' کے ساتھ 'نا' بطور لاحقۂ مصدر لگانے سے 'کلپنا' بنا۔ اردو میں بطور فعل لازم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٠٣ء کو "اخلاق ہندی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں