کلچر

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - کسی گروہ کے عادات و اخلاق، عقائد، علوم و فنون اور اس کے رہن سہن کے طور طریق اور رسم و رواج، ثقافت، تہذیب، تمدن۔ "تمام روایتی نجاست کے باوجود کتے ہماری زندگی اور کلچر کا حصّہ ہیں۔"      ( ١٩٨٧ء، حصار، ١٢٠ ) ٢ - تجربہ یا امتحان کی غرض سے شہد کی مکھی، مچھلی یا بیکٹیریا وغیرہ کی پرورش کا عمل۔ "عام قسم کا جرثومہ ہے جو۔۔۔تجربہ خانہ میں بہ آسانی کلچر کیا جاسکتا ہے۔"      ( ١٩٦٢ء، مبادی نباتیات، عبدالرشید مہاجر، ٣٨٤ )

اشتقاق

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٣٦ء کو "خطبات عبدالحق" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - کسی گروہ کے عادات و اخلاق، عقائد، علوم و فنون اور اس کے رہن سہن کے طور طریق اور رسم و رواج، ثقافت، تہذیب، تمدن۔ "تمام روایتی نجاست کے باوجود کتے ہماری زندگی اور کلچر کا حصّہ ہیں۔"      ( ١٩٨٧ء، حصار، ١٢٠ ) ٢ - تجربہ یا امتحان کی غرض سے شہد کی مکھی، مچھلی یا بیکٹیریا وغیرہ کی پرورش کا عمل۔ "عام قسم کا جرثومہ ہے جو۔۔۔تجربہ خانہ میں بہ آسانی کلچر کیا جاسکتا ہے۔"      ( ١٩٦٢ء، مبادی نباتیات، عبدالرشید مہاجر، ٣٨٤ )

اصل لفظ: Culture
جنس: مذکر