کلچہ
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - خمیر یا معمولی آٹے کی پھولی ہوئی روٹی جو چپاتی سے کسی قدر دبیز اور چھوٹی ہوتی ہے اس میں گھی اور عموماً دودھ کی آمیزش بھی ہوتی ہے۔ کلچے تکّے آلو چھولے گنے، گندے سخت اور پولے ( ١٩٨٧ء، ضمیریات، ٨١ ) ٢ - لکڑی کا گول گتا جو خیمے کی چوب میں لگا ہوتا ہے۔ (فرہنگ آصفیہ، نور اللغات)
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٠٢ء کو "باغ و بہار" میں مستعمل ہوتا ہے۔
جنس: مذکر