کندھا

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - جسم میں بازو کا اوپر کا حصہ جو سینے سے جڑا ہوتا ہے، کھوا، مونڈھا۔ "کسی نے اس کا کندھا ہلا کر ہوشیار کیا تھا۔"      ( ١٩٨١ء، چلتا مسافر، ١٤٤ ) ٢ - کُرتے یا قمیض کا وہ حصہ جو کندھوں پر رہتا ہے اور جہاں آستین جوڑی جاتی ہے۔ "کالر، کفوں، کندھوں اور حاشیے پر سنہرا روپہلا کام ہوا ہے۔"      ( ١٩٤٦ء، مقالات شیرانی، ١٤ )

اشتقاق

ہندی زبان سے ماخوذ اسم 'کاندھا' کی تخفیف ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٦٩ء کو "آخرگشت" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر