کوآپریشن
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - تعاون، باہمی معاونت، امداد باہمی۔ "کچھ دنوں کوآپریشن کے دفتر میں مٹر گشت کرتا رہا۔" ( ١٩٣٦ء، پریم چند، پریم چالیسی، ٦٨:١ )
اشتقاق
انگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو ماخذ زبان میں ایک صفت 'کو' کے بعد ایک اسم 'آپریشن' لانے سے متشکل ہوا اور اردو میں اپنے ماخذ معانی کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٦ء کو "پریم چالیسی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - تعاون، باہمی معاونت، امداد باہمی۔ "کچھ دنوں کوآپریشن کے دفتر میں مٹر گشت کرتا رہا۔" ( ١٩٣٦ء، پریم چند، پریم چالیسی، ٦٨:١ )
اصل لفظ: Cooperation
جنس: مذکر