کوئل
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - سیاہ رنگ کا خوش آواز پرندہ جو کوے سے چھوٹا ہوتا مگر اس کی دُم کوے کی طرح لمبی، اکثر آموں ک موسم میں نظر آتی ہے اور کُو کُو کی آواز لگاتی ہے۔ دیکھ کر یہ حال بولا باغ کا اک باغباں آم پر بُور آگیا کوئل نظر آنے لگی ( ١٩٨٢ء، ط ظ، ٢٧ )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ کلمہ ہے جو اردو میں اپنے ماخذ معانی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔۔
جنس: مؤنث