کوایجوکیشن

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - مخلوط تعلیم، لڑکے اور لڑکیوں کی ایک ساتھ تعلیم و تدریس، مخلوط تعلیمی نظام جس میں لڑکے لڑکیاں ایک ساتھ درس لیتے اور تعلیم حاصل کرتے ہیں۔  ہوتی گر اسکیم کوایجوکیشن تو گلرو کی قسمت میں کب تھی زرینا      ( ١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٤ )

اشتقاق

انگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو ماخذ زبان میں ایک صفت 'کو' اور اسم 'ایجوکیشن' کے بالترتیب ملنے سے متشکل ہوا جو اردو میں اپنے ماخذ معانی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٢ء کو "سنگ و خشت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: Co-education
جنس: مؤنث