کوتوال
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - محافظ، محافظ قلعہ، قلعہ دار۔ "عمارت میں قلعہ دار (دژدار یا کوتوال) رہا کرتا تھا۔" ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٢٠٣:٣ )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦١١ء "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - محافظ، محافظ قلعہ، قلعہ دار۔ "عمارت میں قلعہ دار (دژدار یا کوتوال) رہا کرتا تھا۔" ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٢٠٣:٣ )
جنس: مذکر